سرد مو سم میں سردی سے بچیں

تحریر و تحقیق:  سیدہ نسرین     26  جنوری 2017     

محترم قارئین !! 

        خوش قسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہو تا ہے جہاں قدرت کے سارے موسم آتے ہیں یعنی سردی ، گرمی، بہار ، خزاں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو چاروں موسموں سے نوازا ہے۔ گرمی ، سردی ، بہار ، خزاں ان سب موسموں کی اپنی افادیت واہمیت ہے ایک سال میں ان چاروں موسموں کا  آکرگزر نا انسان کو صحت مند و توانا رکھتا ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ہر موسم میں اپنے آپ کو بیماریوں کی یلغار سے بچا نے کے لئے کچھ احتیاطیں اختیار کر نا صحت منداور چاک و چوبند رہنے کے لئے بہت ضروری ہو تا ہے۔ اسی طرح تمام موسموں میں ایک موسم سرما بھی ہےجس کا درجہ حرارت پاکستان کے با لائی حصوں میں منفی تک پہنچ جا تا ہے اور پو رے موسم سرما میں برفباری کا سلسلہ قائم رہتا ہے اس طرح پاکستان کے زیریں علاقوں میں ۷،۸ڈگری اور کبھی تو اس سے بھی کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا تا ہے ۔ اس سخت سردی میں عموماً دیکھا جا تا ہے کہ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو جا تے ہیں تو اگر تھوڑا سا احتیاط برتا جا ئے تو موسم سرما کے ہونے کے باوجود سردی کے لگنے اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہو نے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جیسا کہ اپنے کانوں کی حفاظت کریں کیونکہ ہوا اکثر کانوں کے ذریعے سے جسم میں پہنچ کر ٹھنڈک میں اضافہ کر تا ہے تو اس کو گرم رکھنے کے لئے مناسب بندوبست کیجئے ۔ ساتھ ہی ساتھ ننگے پاؤں چلنے  سے بچنے اور موٹی جُرابیں ، مو زے اور بند جوتوں کا استعمال کریں نیز سردی سے بچنے کے لئے ہفتے میں کم از کم دو بار اُبلا ہوا انڈااور موسمی پھلوں جیسے مو سمی سیب ، کیلا وغیرہ اور ساتھ ہی تا زی سبزیوں کا استعمال بڑھا ددیں ۔ اور جس قدر ممکن ہو سردی کے موسم میں پانی اور پھلوں کے جوس کا زیادہ استعمال کریں یہ آپکے لئے سرد موسم میں انتہائی فائدے مند ثابت ہو گا ۔ اسکے علاوہ یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ اکثر سردی کے موسم میں ٹھنڈے اور خشک موسم کی وجہ سے پاؤں کی ایڑیاں اور ہو نٹ خسک ہو کر پھٹ جا تے ہیں ، اس صورت میں لیکیوڈ گلیسرین اور ویز لین کا استعمال کیجئے ۔ اور جس قدر بھی آپکے پاس وقت میّسر ہو تھو ڑی دیر کے لئے دھوپ میں ضرور بیٹھیں اس طرح سردی کے موسم میں اکثر نز لہ ، زکام ہو جا تا ہے ، اس صورت میں گرم پانی میں Vicksڈال کر بھاپ لینے سے نز لہ ، زکام میں آرام ملتا ہے ۔ ساتھ ہی نزلہ ، زکام کی شکا یت کی صورت میں دیسی جڑی بو ٹیوں کا جو شاندہ پینا فا ئدے مند ثابت ہو تا ہے ۔

                        اسکے علاوہ خالی زمین پر نہ سوئیں کیو نکہ سردی کی وجہ سے بیمار پڑنے کا خدشہ ہو تا ہے اسلئیے موٹا کپڑا بچھا لیں یا پھر موٹا بستر استعمال کریں اور ایک احتیاط یہ بھی کریں کہ سردی کے موسم میں موٹر سائیکل پر سفر کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اسلئے اگر مجبوراً موٹر سائیکل پر ہی سفر کر نا ہو تو ہیلمٹ اور گرم لباس پہن لیں ۔ یہ چند بنیا دی احتیاطیں کر کے آپ بھی سردی لگنے اور بیمار ہو نے سے حتیٰ الامکان بچ سکتے ہیں تو احتیاط کریں اور سردی کے موسم سے لطف اندوز ہوں   ۔

Share this page:

0 Comments

Write a Comment

Your email address will not be published.
Required fields are marked *