جسم پر موجود قدرتی نشانات جس نے شخصیت کے پوشیدہ راز کھول دئیے

تحریر و تحقیق:  سیدہ نسرین   5 جنوری 2017     

 

محترم قاریئن ! درحقیقت انسان اللہ تعالیٰ کی سب سے منفرد مخلوق ہے جس میں کئی راز ورموز کی باتیں پو شیدہ ہیں اسی لئے انسان کو اشرف المخلوقات کے رتبے سے نوازا گیا  کیونکہ اسے عقل اور نفس دونوں کا اختیار  دیا گیا ہے۔ جبکہ تمام مخلوقات کو یا تو نفس یا تو عقل دی گئی مگر وہ بھی محدودمگر واحد انسان ایک ایسی مخلوق تخلیق کی جس کو عقل اورنفس دونوں کا اختیار دیا گیا ہے ۔ جسم میں مو جود قدرتی نشانات جن کے ذریعے انسان کی شخصیت کے پو شیدہ راز کھل جائیں اصل میں یہ ایک بہت اہم مو ضوع ہے کہ جسم میں مو جود کا لے تل جو ہلکے اور گہرے رنگ کے ہو تے ہیں یا گول ، تکون تر چھے شکل میں ہو تے ہیں اصل میں یہ بے کار یا بلا ضرورت نہیں ہیں بلکہ انسان کی پوری کی پوری شخصیت اسکے اندر پوشیدہ ہے ۔ جسکا علم اگر آپ جان جائیں تو کسی بھی انسان کی شخصیت کو جاننا کچھ آسان ہو جائے ۔ جیسے کہ جسم میں مو جود کا لے تل انسان کی مثبت یا منفی شخصیت کی  عکاسی کر تے ہیں اسی لئے آپ کی معلومات میں اضافے کے لئے میں نے کالے تل کے حوالے سے چند اہم معلومات اکھٹی کئے ہیں تا کہ تل کا رنگ اور اسکی بناوٹ جو انسانی کردار کے مختلف پہلوؤں کے راز کو افشاں کر نے کا کام کر تا ہے آپ تک پہنچا یا جائے ۔ 

جیسے کہ گول تل کی یہ خاصیت ہے کہ یہ اچھا ئیوں کو ابھارتے ہیں اور شخصیت میں اچھائیوں کو اجا گر کر تے ہیں جبکہ تکونے تل درمیا نے درجے کی خوصیا ت کے حامل افرد ہو تے ہیں ۔ لیکن خاص تر چھے اور نوکیلے تل کسی بھی شخصیت کی اچھائی اور برائی دونوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہیں ۔ جبکہ اگر بات کی جائے ان تل کی جو ہلکے رنگ کے ہو تے ہیں تو ایسے افراد جن کے جسم پر ہلکے رنگ کے تل مو جود ہیں وہ بہت زیادہ خوش نصیبی کی علامت ہے اور یہ تمام تل کے رنگوں سے بہتر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں کا لے تل کے حامل افراد  اکثر عمدہ نتا ئج کے آنے سے پہلےبہت سی دشواریوں کا سامنا کر نے کی طرف اشارہ کر تے ہیں ۔

محترم قارعین ! تل کے حوالے سے اگر کسی شخصیت کے کردار کو جانچا جائے تو پتا چلتا ہے کہ اللہ نے ہمارے جسم میں مو جود یہ کالے  اور چھوٹے سے نقطے کے برابر تل کو بھی کتنا اہم بنا یا ہے کہ اسکے اندر پو ری شخصیت کے کردار کو سمایا دیا ہے ۔

بات کی جائے اگر آنکھوں کی جن افراد کی آنکھ کے اندر تل ہو تا ہے ان کی صلاحیتوں پر اکثر غربت کا سایہ رہتا ہے اور اگر یہ ہی تل آنکھ کے اوپر ہو تو ایسے افراد ایماندار اور قابل بھروسہ ہو تے ہیں ان کو شفقت کا رویہ درکار ہو تا ہے کو ئی اگر انکی حوصلہ افزائی کرے تو اپنے جو ہر دکھا تے ہیں ۔ لیکن اگر ماتھے پر تل کا نشان ہو تو ایسے افراد مالدار ہو تے ہیں اپنی تمام خواہشات پو ری کر تے ہیں اگر ماتھے کے بیچ یعنی درمیان میں ہو تو انہیں بہت خوشیاں ملتی ہیں اور عزت نصیب ہو تی ہے ۔

اسی طرح جن افراد کے گا لوں پر تل کے نشانا ت ہو تے ہیں ایسے افراد نہایت گہری مستقل مزاج شخصیت کے حامل ہو تے ہیں یہ زیادہ شدت پسند نہیں ہو تے بلکہ درمیانہ رویہ اختیار کر تے ہیں انہیں روپیہ پیسے کی ہوس نہیں ہوتی یہ اسکے بغیر بھی گزارہ خوشی سے کر سکتے ہیں جبکہ اگر کسی شخص کے بائیں گال پر تل ہو تو یہ بے وفائی کی علامت ہے کہ یا تو وہ خود بے وفا ہوگا یا پھر اسکو بے وفائی ملے گی ۔اور اسکے عزیز دوست، رشتہ دار وغیرہ اس سے وفا نہیں کریں گے ۔

اس کے علاوہ ٹھوڑی پر تل کے نشان ہو نے کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ انہیں بہت ہی منفرد قسم کے لو گ پسند آتے ہیں ۔ یہ افراد قابل رشک شخصیت ہو تے ہیں ہمدردی ، محبت اور فیاضی ان کا خاصا  ہو تا ہے دوسرے لو گوں کی اچھائیوں کو اپنا نے کا فن خوب جانتے ہیں ۔ انہیں ہر طرح کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے ان میں ذمہ داری کو سنبھا لنے کی صلاحیت ہو تی ہے ۔

اب بات اگر کان میں تل کی ہو تو پہلی تو بات یہ ہے کہ یہاں تل شازو نادر ہی ملتے ہیں لیکن اگر مل جائیں تو بہت خوش نصیبی ہے  کیونکہ کان میں تل ہو نے کا مقصدیہ ہے کہ غیر متوقع دولت ملنے کی اطلاع ہے ۔ سینے پر تل اگر جن افراد کے ہو تو ایسا مرد مالدار ہو تا ہے جبکہ اگر عورت کے ہو تو وہ عقل مندی اور خوشگوار زندگی بسر کرنے کی علامت ہے مگر بعض کے نز دیک ایسے افراد سخت غصے والے اور کاہلی کا شکا رہو تے ہیں ان کے اندر چھچھورا پن اور چنچل طبعیت پائی جاتی ہے یہ عزائم پسند نہیں ہو تے لیکن اگر یہ تل بائیں طرف ہو تو عورت و مرد دونوں کے لئے دوسری صورتحال ہو تی ہے اور وہ یہ کہ ایسے افراد چالاک و ہوشیار ہو نے کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے معاملے میں بہت تیز ہو تے ہیں ۔اسی طرح بازوؤں پر تل جن افراد کے ہوتا ہے وہ اگر مرد ہے تو خوش اخلاق ، محنتی اور اچھے تعلقات رکھنے والا ہو تا ہے اگر سیدھے بازو پر ہو تو چست ، چا لاک اور خوب جھوٹ بو لنے والا ہو تا ہے ۔ جبکہ عورت کے ہو تو وہ سوائے اپنے شوہر کے کسی کو نہیں چاہتی ۔

اسی طرح بغل میں اگر بائیں با زو پر تل ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بچپن میں سخت مصائب کا شکار رہا ہے لیکن مستقبل خوب شاندار ہو گا ۔ جبکہ دائیں بازو کے بغل میں تل کا نشان مستقبل میں چوکس اور ہو شیار رہنے کی طرف اشارہ کر تا ہے ساتھ ہی ہر دشواریوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی طرح اگرکہنی  پر تل کی بات کی جائے تو ایسے افراد سفر کر نے کے بے پناہ شوقین ہو تے ہیں بے حد غیر مستقل مزاج ، ہر وقت کش مکش کا شکار رہنے والے فنون لطیفہ سے بہت رغبت ہو تا ہے چا ہیں تو بہت پیسہ کما سکتے ہیں مگرہر وقت کاہلی کا شکار رہتے ہیں ہا تھ پر تل با صلاحیت ہو نے کی پہچان ہے ایسے افراد کو دولت ، عزت اور شہرت سبھی کچھ ملتا ہے جبکہ ہتیلی پر تل حادثوں کی طرف اشارہ کر تے ہیں جبکہ گردن پر تل غیر متوقع دولت آنے پر ایسے افراد رویہ نا مناسب رکھتے ہیں اسی طرح ہونٹوں پر تل نہایت فیاض شخص ہو نے کی دلیل ہے یہ افراد ہمیشہ بہتر سے بہتر کی جستجو کر تے ہیں لب پر تل کا نشان خوش اخلاقی اور خوش مزاجی کی علامت ہے جن افراد کے ناک پر تل ہو تا ہے وہ بہت غیر مستقل مزاج ہو تے ہیں ہمیشہ  

روپیہ پیسا کمانے کی طرف مائل رہتے ہیں کلائی پر تل والے افراد غیر معمولی طور پر ذہین ہو تے ہیں کفایت شعار ، خوش تدبیر ، ایجاد کر نے کے ماہر اور قابل بھروسہ ہو تے ہیں جبکہ اگر عورت کے ہو تو صرف ایک شادی اور مرد کی کلائی پر ہو تو دو شادیاں ایسے افراد کر تے ہیں (جاری ہے ) ۔۔۔۔۔۔

حاظر ہے بقایہ  آرٹکل

  تحریر و تحقیق:  سیدہ نسرین   6 جنوری 2017     

محترم قاریئن! گزشتہ آرٹیکل میں شخصیت کے پوشیدہ راز کو جانجتے ہوئے میں نے جسم کے مختلف حصوں میں کالے تل کے نشان کا ذکر کیا اور وضاحت کی کہ انسانی جسم کے وہ کون کون سے ایسے حصے ہیں جہاں پر کالے یا ہلکے رنگ کے تل موجود ہوں تو کیا مطالب نکلتے ہیں اور اس کو دیکھ کر کیسے کسی شخصیت کی پہچان کی جا سکتی ہے اسی سلسلے کی کڑی کو جوڑتے ہیں اور بات کرتے ہیں کاندھوں پر تل کی تو جس شخص کے کاندھوں پر تل کا نشان ہو تو ایسا شخص دور اندیش ، کفایت شعاری،بہت محنتی اور اچھا شوہر ثابت ہوتا ہے یا اچھی بیوی لیکن اگر کندھے کے بایئں جانب ہوتو  وہ قناعت پسند ہوتا ہے۔اسی طرح  پیٹ پر تل کے نشان کا مطلب ہے کہ ایسے اشخاص اپنی ذات کو بے پناہ اہمیت دیتے ہیں ۔خوب کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں اور روپیہ پیسہ اُڑانے میں ماہر ہوتے ہیں ایسے افراد اکثر ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں کیونکہ یہ اپنے اوپر بہت اچھا قابو رکھ سکتے ہیں ۔

اسی طرح اگر بات کی جائے  پیٹھ پر تل کی تو بھئی ! خبردار ایسے افرادسے سودے بازی یعنی کوئی معاملہ کرنے سے قبل محتاط رہنا ضروری ہے اور سودا اُس وقت کریں جب بالکل کھرا ہو ورنہ چھوڑ دیں۔ناف  پر تل کا مطلب ہوتا ہے اگر مردکے ہے تو خوش نصیب ہوگا اور اگر عورت کے ہو تو وہ بہت سے بچوں کی خواہش مند ہوتی ہے ران پر تل کا نشان ہو تو چاہے انسان کتنا ہی خوشحال کیوں نہ ہو خراب صحت ہونے کی طرف اشارہ ہےاور بایئں طرف تل کا نشان ہو تو غربت اور ساتھ ہی خراب صحت کی بھی علامت ہے۔

گٹھنے  پر تل کا نشان موجود ہو تو ایسے افراد کی پہچان یہ ہے کہ وہ بہت خوش مزاج اور زندہ دل ہوتے ہیں انہیں اپنے گھر بار سے بہت محبت ہوتی ہے اور اسکے علاوہ یہ بہترین تاجر کی نشانی ہے ۔اسی طرح پیروں پر تل بچپن میں سخت محنت کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے کچھ کاہلی بھی ہوتی ہے ایسے لوگوں کو اپنی صحت کے معاملے میں دھیان دینا چاہیے۔تلووں پر تل کا نشان جس شخص کے ہو وہ بے حد غمزدہ رہنے والا ہوتا ہے اور اپنی صحت کے معاملے میں بے پرواہ بھی ۔تنہائی کو محفل پر زیادہ پسند کرتا ہے اسی طرح ایڑھی پر تل کا نشان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ایسا شخص دماغ اور جسمانی طور پر بے حد تیز طرار ہے چاہے تو دنیا فتح کرسکتا ہے بہت دولت کما سکتا ہے مگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہر وقت اُلجھتا اور لڑتا رہتا ہے ۔اگر کسی کے پاوں کی چھت پر تل ہو تو ایسے افراد کو چھپے رستم بھی کہا جا سکتا ہے ۔ٹخنوں پر تل اگر مرد کے ہو تو وہ بہت بزدل اور دوسروں کے دباو میں فورا آنے والا ہوتا ہے لیکن اگر عورت کے ہو تو وہ خوش مزاج اور تعاون پسندی کی علامت ہے۔ایک اور تل کے حوالے سے خاص بات یعنی بہت سے لوگوں کے جُڑواں تل بھی ہوتے ہیں ایک ہی جگہ پر دو تل ایک ساتھ موجود ہوں تو یہ دوہری شخصیت ہونے کی علامت ہے اور اگر آس پاس دو تل موجود ہوتو اسکا مطلب ہے کہ ایسا فرد دو محبتیں کرے گا ۔میرے معزز قاریئن ! تل کے حوالے سے اگر آپ بھی کوئی بات شیئر کرنا چاہتے ہیں یا اپنے تل کے بارے میں جان کر آپ کو اچھا لگا ہے تو مجھے اپنی آراء دینا ہر گز  نہ بھولیں شکریہ۔

Share this page:

0 Comments

Write a Comment

Your email address will not be published.
Required fields are marked *