جانیے ایک ایسی سبزی جسکے فوائد نے تہلکہ مچا دیا

تحریر و تحقیق:  سیدہ نسرین   2 جنوری 2017     

محترم قارعین ! زندگی اللہ تعالی کی طرف سے انسانوں کے لئے ایک انمول تحفہ ہے ۔ اسی لئے اس کی بقاء کے لئے اللہ تعالی نے بے حد وشمارنعمتوں سے انسانوں کو نوازا ہے اس کائنات میں کو ئی بھی چیز ایسی تخلیق نہیں کی جو بے کار ہو بلکہ ہر چیز کسی نہ کسی طرح ضرورت کے لئے ہے ۔اور ساتھ ہی اپنی نعمتوں کے استعمال کے لئے اللہ تعالی نے انسانوں کو عقل و فہم سے نوازا دیا اور فرما یا کہ عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہے ۔ اب یہ انسانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عقل و فہم کو کس طرح استعمال میں لا  کر ان بیش بہا نعمتوں سے فائدہ اٹھا تا ہے ۔ اسی لئے کہا جا تا ہے کہ کوئی چیز بھی بےکار نہیں ہوتی ہے بلکہ ہم اس کے بارے میں علم نہیں رکھتے اسکے فوائد سے انجان ہو تے ہیں اسلئے ہم بہت سی نعمتوں کو بے کار اور  بلا ضرورت سمجھتے ہیں ۔ یہاں مجھے شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ کی وہ بات یاد آٓرہی ہے جو انہوں نے اس حوالے سے فرمائی تھی وہ یہ کہ : ُہر جنگل پر گمان نہ کرو کہ یہ خالی ہے شاید اس میں شیر سو رہا ہو‘۔ اور اسی طرح کسی نے بزرگوں کے لئے بھی فرمایا کہ ہر ایک کو حقیر نہ سمجھو کہ شاید انہیں میں کو ئی شہسوار ہو۔ بالکل صحیح!بعض اوقات ہم جس کو کم تر اور بے کا رسمجھتے ہیں بعض اوقات وہ ہی اصل میں سب سے اعلیٰ اور فائدے مند ہو تے ہیں ۔ بالکل اسی طرح قدرت کا اپنی مخلوق کے لئے انمول تحفہ گاجر بھی ہےجسکے بارے میں یہ کہا جا ئے تو بے جا نہ ہو گا کہ اکثر لو گ اس کی بڑی بےقدری کر تے ہیں معمولی سبزی سمجھ کر اس کا استعمال نہیں کرتے اور اگر کرتے بھی ہیں تو صرف حلوہ کی صورت میں ۔ جی ہاں میرے محترم قارعین ! آج میں نے ضرورت سمجھی کہ میں آپ کو گا جر جیسی بے حد فائدہ مند سبزی کے فوائد سے آگاہ کروں تا کہ سبزی جسے ہم اتنا حقیر اور معمولی سمجھتے ہیں جان لیں کہ یہ ہی سبزیاں وٹامنز کا خزانہ ہیں ۔ ان ہی مشہور سبزیوں میں ایک گا جربھی ہے جس کا استعمال صدیوں سے پاک و ہند میں بہت شوق سے کیا جا تا ہے ۔ یہ سبزی کچا اور پکّا ہوا یعنی دونوں صورتوں میں کھایا جا تا ہے نہ صرف اس طرح بلکہ اسکے حلوے، مربّے، اچار ، جوس اور سلاد کے طور پر بھی بڑے شوق سے اسے استعمال کیا جاتا ہے ۔ گاجر میں وٹامن بی اور سی ، فولاد ، چونا ، فاسفورس ۔ ناشاستہ اور شکر وغیرہ اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو کہ قیام صحت اور تعمیرو پرورش میں بہت مفید ترین سبزی ہے ۔ اسکے علاوہ خاص تجربوں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جس قدر روزانہ جسم سے چونا خارج ہو تا ہے گا جر کا استعمال اسی قدر اسکی کمی کو جلد پو را کر تا ہے ۔ یہ عموماً گرم ہو تا ہے اسی لئے ہضم بھی دیر سے ہو تا ہے اسکو کھانے سے جسم میں اتنی غذائیت پیدا ہو جاتی ہےجو کہ ایک وقت کھانے کے برابر ہوتا ہے ۔ یہ خاص کر سردیوں میں قدرت کی طرف سے تحفہ ہے جسکے استعمال سے دماغ ، پٹھوں اور آنکھوں میں طاقت پیدا کرتا ہے ، ہڈیاں مضبوط ہو تی ہیں ، خون کی کمی اور خرابی کو ختم کر تا ہے ۔ گردے اورمثانے کی پتھری میں بھی فائدہ پہنچا تا ہے ۔

گا جر کا استعمال نہ صرف جسم کو طاقت بخشتا ہے بلکہ یہ جسم کو موٹا اور فربا بھی کر تا ہے ، دل کو تقویت بخشتا ہےاور معدے کی تیزابیت اور جلن کو دور کر تا ہے ۔ جگر کی گرمی اور یر قان میں بھی گا جر مفید ثابت ہو تا ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ گا جر کے فوائد نے تو ایسا تہلکہ مچا یا ہوا ہے کہ بڑے سے بڑے حکیم ، ڈاکٹر سب ہی اسکےفوائد کے قائل ہو گئے ہیں ۔ گا جر دھوپ سے ہو نے والی الرجی کو بھی ختم کر تا ہے اور آجکل کثرت سے یہ عام شکایت پائی جا تی ہے کہ مسوڑوں میں تکلیف ہے یا پھول جا تے ہیں یا خون آتا ہے ، کھانا ہضم نہیں ہو تا وغیرہ وغیرہ ان سب تکلیفوں کا حل جی ہاں ! گا جر میں قدرتی طور پر موجود ہے جو کہ آپکی صحت کے لئے بھی بے ضرر ہے یہ ان تمام تکالیفوں سے چھٹکارا دلا تا ہے اسکے علاوہ خاص کر سردیوں کے موسم میں گا جر کے جوس کا استعمال تو ضرور کر نا چاہئیے کیونکہ اسمیں اعلٰی قسم کی غذائیت مو جود ہو تی ہے ۔گا جر بینائی کے تیز کر نے کے لئے مددگار ثابت ہو تا ہے ۔ بادی و بلغمی بیماریوں ، خرابی خون ، دل کی دھڑکن اور پتھری وغیرہ میں بہت مفید ہے۔ گا جر کا جوس نہ صرف جوس پینے کے شوق کو پورا کرے گا بلکہ یہ درجنوں قسم کی بیماریوں سے حیرت انگیز شفاء بھی دیتا ہے۔ نہ صرف گا جر بلکہ گاجر کے پتے بھی کسی انمول تحفے سے کم نہیں ان میں حیاتین ج، فولاد ، معدنی نمکیات اور لمحیات گاجر سے بھی زیادہ ہو تے ہیں یہ نہ صرف ہاضمے کی خرابی ، جگر کا بڑھنا ، پیٹ کا پھولنا دور کر تا ہے بلکہ نز لہ زکام اور آدھے سر کے درد میں بھی فائدہ مند ثابت ہو تا ہے ۔ حافظے کو بھی بڑھا تا ہے اور ذہین کو پُرسکون رکھتا ہے ۔ اسکے علاوہ جدید ترین تحقیقات کے مطابق گاجر میں وہ بھی صلاحیت مو جود ہے جو کہ سرطان وکینسرکے جراثیم کو بھی ختم کر تا ہے کیونکہ گاجر کا سب سے مفید اجزاء کیروٹین ہے جو کہ سرطان کی ہر اقسام کا خاتمہ کرتا ہے جسکے اندرونی اوربیرونی سطح کے ریشوں سے بہت توانائی حاصل ہو تی ہے جس سے مرض رُک جا تا ہے اور یہ معدے میں پیدا ہو نے والے جراثیم کو بھی روکتا ہے اسی لئے جو افراد اس کا باقائدہ استعمال کر تے ہیں وہ ایک تحقیق کے مطابق معدے کے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں ۔ تو ہو گئے نہ آپ گاجر کے اتنے فوائد جان کر حیران! تو پھر اس کو اپنے کھانوں میں استعمال کریں اور صحت و توانا رھیں  ۔۔۔۔۔۔۔    شکریہ  !!!

Share this page:

0 Comments

Write a Comment

Your email address will not be published.
Required fields are marked *