تیکھے پن کے حیرت انگیز فوائد ـ

تیکھے پن کے حیرت انگیز فوائد

  تحریر و تحقیق:  سیدہ نسرین   ۳۱ دسمبر ۲۰۱۶     

جب بات کی جا تی ہے مزیدار چٹ پٹے کھانوں کی تو ہری مرچوں کا استعمال نہ کیا جائے یہ ممکن نہیں ہری مرچیں قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے ہمارے لئے کہ اس کے بغیر ہمارے کھانے اور ہماری زبان لذت محسوس ہی نہیں کرسکتے ۔ جب سے انسانی زندگی وجود میں آئی ہے اس وقت سے لو گ اس کو مخلتف طریقوں سے اپنے اپنے انداز میں استعمال کرتے ہیں اور اپنے کھانوں میں لذت کو بڑھاتے ہیں ۔ اس کو خاص کر کچا کھانا لوگوں کو زیادہ اپنی طرف مرغوب کر تا ہے اس لئے اسے سلاد کے طور پر بہت استعمال کیا جا تا ہےاس کے علاوہ اس کو شامل کر کے مزید کھانوں کو خوش زائقہ اور تیکھا بنا یا جا تا ہے کیونکہ قدرتی

    نامی کیمیکل کمپاؤنڈ پا یا جا تا ہے جس کی وجہ سے یہ بہت اسپائسی ہو تا ہے ۔ Capsaicincucطور پر اسمیں

میرے معزز قارعین ہری مرچوں کا صرف یہی استعمال نہیں ہے بلکہ آج میں اپنے اس آرٹیکل میں آپکو ہری مرچوں کے وہ فوائد بتاؤں گی جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جا نتے ہیں کہ اس باریک اور سبز سبزی یعنی ہری مرچیں انسانی صحت کے لئے کس قرر فائدے مند ہیں ۔ آج کل کی اس مصروف ترین زندگی میں لو گ مختلف قسم کے ڈپریشن کا شکار نظر آتے ہیں طرح طرح کی الجھنوں کی وجہ سے اکثر اوقات لوگوں کا موڈ خراب ہو جاتا ہے تو ایسے میں جی ہاں یہ ہری مرچیں وہ کرشمہ دکھاتی ہیں کہ خراب موڈ کو خوشگوار موڈ میں تبدیل کر دیتی ہے اس کے علاوہ یہ ان لوگوں کی پریشانیوں کو بھی ختم کر تی ہے جو اپنے وزن کی وجہ سےڈینشن کا شکار رہتے ہیں ایسے افراد اگر ہری مرچوں کو اپنی روزانہ کی ڈائٹ کا حصہ بنائیں تو حیرت انگیز طور پر وہ اپنے وزن میں کمی محسوس کریں گے کیونکہ اس کا استعمال جسم میں فاضل چربی کو کم کر تا ہے اور میٹا بولزم کو بڑھا تا ہے اس کے علاوہ قدرتی طور پر اسمیں وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے ، چہرے کی جلد کو زندگی بخشتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا چہرہ چمکدار رہتا ہے۔

اس کا روزانہ کا استعمال چہرے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ ہری مرچوں کا استعمال مدافعتی نظام کو مظبوط رکھتا ہے اور ایمونی سسٹم کی کارکردگی کوروز بہتر سے بہتر بنا تا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ جسم میں نئے بلڈ سیلز بھی بنا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے جسم کے ہر ٹشوز صیح حالت میں کام کر تے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں صحت مند اور مضبوط رہتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ یہ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو صاف بھی کر تا ہے اور قبض کی شکا یت بھی دور کر تا ہے یہ کھانسی ، ٹھنڈک اور پھیپڑوں کے کینسر کے مریضوں کو بھی حیرت انگیز فائدے دیتا ہے اس کے علاوہ اسمیں وٹامن سی کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی مقدار بھی پائی جا تی ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لئے بھی بہت فائدے مند ہو تی ہے یہ آنکھوں کو ہر قسم کے درد سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ اسمیں وٹامن بی ۶ ، اے آئرن ، کاپر، پوٹاشیم اور تھوڑی مقدار میں پروٹین کے ساتھ  کابوہائیڈریٹ  بھی پا یا جا تا ہے اسمیں کیروٹین اے اور بی کی مقدار بھی پائی جاتی ہے ساتھ ہی ساتھ اسمیں کولسٹرول کی مقدار صفر ہو تی ہے جسکی وجہ سے اس کے کھانے والے کولسٹرول کے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں ۔ اس تیکھی سبزی میں قدرتی طور پر پانی کی وافر مقداربھی پائی جاتی ہے۔ تو لیجئے! میں نے تو آپ کو ہری مرچوں کے پو شیدہ فوائد سے آگاہ کر دیا اب اس کا روزانہ استعمال کریں اور اپنی صحت کو چار چاند لگائیں لیکن مجھے اپنی رائے دینا ہر گز نہ بھولیں کہ آپ کو اس تیکھی سبزی کے فوائد جان کر کیسا لگا ۔۔۔۔۔۔۔        شکریہ

Share this page:

0 Comments

Write a Comment

Your email address will not be published.
Required fields are marked *