عید الاضحی اور چٹ پٹے چٹخارے دار کھانے

عید الاضحی اور چٹ پٹے چٹخارے دار کھانے

(By: Syeda Nasreen Faheem)

عید  ا لاضحی تو اپنی رونقیں سمیٹ کر رخصت ہو گیا لیکن ہمارے گھروں کے ڈیپ فریزر کو گوشت سے لبالب بھر دیا ہے اور گوشت کو دیکھ کر مزے مزے کے پکوان نہ بنیں اور خاص کر باربی کیو پارٹی نہ ہو  یہ  ممکن ہی نہیں کھانےکے شوقین افراد قربانی  کے ہوتے ہی کھانے پینے کے معاملے میں ایسی بے احتیاطی   کرتے نظر آتے ہیں کہ صبح کو نہاری پراٹھا ،دوپہر کو کلیجی تو   رات  کو بریانی کے چٹخارے کے بغیر گزارا نہیں ہوتا یہاں تک کہ سارا دن گوشت سے بنے مختلف اقسام کے کھانے کھا کر بدہظمی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن پھر ہمت پر داد دینے کی ضرورت ہے بھیٔ!  ایک لمبی سی ڈکار مارتے ہیں اور ہضم جی ہاں!   کیونکہ یاد ہے ناں!  ابھی تو پاۓ اور مغز بھی تو باقی ہیں ۔اور یوں سارا گوشت بلکہ یوں کہیے کہ ساری کی ساری گاۓ دس سے پندرہ دنوں میں کھایا پیا ہضم کیا۔ لیکن روکیے روکیے۔۔۔۔۔۔۔!

جی بھر کر کھایںٔ صبح دوپہر کھایں بلکہ ہر وقت ہی گوشت کے چٹخارے لیں مگر یاد   رہے  یہ آپ کا اپنا پیٹ ہے کویٔ لالو کھیت نہیں کہ بھرتے ہی جأیں بھرتے ہی جأیں ۔سب کچھ کھأیں مگر کچھ احتیاط کے ساتھ یعنی اپنے کھانوں میں تھوڑا بہت سبزیوں اور دالوں کو بھی لفٹ کروا دیں بیچارے!  ان دنوں میں تو کوئی ان کو منہ ہی نہیں لگاتا ۔لیکن یقین جانیں ان کو لفٹ کروانے کا آپکو ہی فاٰئدہ ہوگا یعنی آپ صحت مند رہتے ہؤے اپنے تمام پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز  ہوسکتے ہیں اپنی غذاؤں میں سلاد کا استعمال ضرور کریں کھیرا ،ٹماٹر اور    پیاز   یہ  آپکے معدے کو گرمی سے بچاۓ گا اور آپکو توانا رکھنے میں بھی مدد دے گا شکریہ۔

Share this page:

0 Comments

Write a Comment

Your email address will not be published.
Required fields are marked *