عید قرباں مبارک

عید قرباں مبارک

(By: Muhammad Feroz)

بڑی عید  یعنی عید قرباں انتہائی مسرتوں اور اخلاص، جذبات اور احساسات اپنے اندر سمیٹے ہر سال سنت ابراہیمی کا جذبہ لے لئے آتا ہے ہر کسی کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ یاد ابراہیمی میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور رب کی خوشنودی کے لئے قربان کرے اسی لئے تو بچے ہوں بوڑھے ہوں یا جوان سب ہی جانوروں کے دیوانے نظر آتے ہیں سارا دن منڈی میں گھوم کر اپنی پسن کا جانور لا تے ہیں اور بھر اس کے بعد کیا!

بھئی جانور ہی پھر ایسے ناز نخرے اٹھواتی ہے کہ بس! کہیں تو بھولی بھالی گائے سب کے دل لبھاتی رہتی ہے اور کہیں جانور کا سر ہی پھر جا تا ہے اور وہ خوب دل کھول کر لاتیں چلاتی ہیں کہ بچارے بچے اس کو ایک جگہ باندھ کر قربانی کر نے کا نتظار کر تے ہیں خیر کچھ بھی کہیں ان خوبصورت جانوروں سے جو گھما گھمی ہو تی ہے اس کا مزہ ہی کچھ اور ہو تا ہے جب ہر طرف سے جانوروں کے چلنے سے چھن چھن کا شور سنائی دیتا ہے اور ہر طرف جب جانوروں کا ہی راج ہو تا ہے اور لوگ اپنے گھروں سے ان خوبصرت جانوروں کو دیکھنے آتے ہیں فیملیز کی فیملیز ان جانوروں کو دیکھنے کے لئے دیوانے ہو تے نظر آتے ہیں.

واقعی میں یہ بھی کیا اللہ تعالی نے احساس پیدا کیا ہےکہ جانور اور انسان ایکدوسرے سے اس قدر مانوس ہو جاتے ہیں کہ جیسا کہ حکم ہے کہ جانور کو پال کر قربانی کی جائے تا کہ اس کو قربان کر تے وقت تکلیف محسوس ہو لیکن اللہ کی خشنودی کے لئے اس کو قربان کر دیا جا تا ہے کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ مجھ تک تمہاری نیت پہنچتی ہےنہ کہ خون اور گوشت اور خون کا قطرہ زمین پر گر نے سے پہلے ہی اللہ ہماری قربانی قبول فرما تا ہے ۔

عید قربان واقعی میں اپنے اندر کئی جذبات و احساسات لئے آتا ہے بہر حال یہ اللہ تعالی کی طرف سے تحفہ ہے کہ  ہم اس کے گوشت کو اپنے استعمال میں لیتے ہیں تکہ بوٹی ، بریانی ، کڑھائی ، نہا ری اور پائے جیسے لذیر کھانے سے لطف اندوز ہو تے تو آپ بھی اپنوں کے ساتھ مل کر اس بڑی عید کو جی ہاں..! یعنی عید قربان کو یاد گار بنائیں.

آپ سب کو alifseye.com   کی طرف سے بہت بہت عید قربان مبارک ۔۔۔۔!

Share this page:

0 Comments

Write a Comment

Your email address will not be published.
Required fields are marked *